ابنا: بغداد سے خبروں کے مطابق شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے نے بغداد ميں عراق کے صدر جلال طالباني، وزير اعظم نوري مالکي اور وزير خارجہ ہوشيار زيباري سے ملاقات کي –عراقي صدر نے اخضر ابراہيمي سے ملاقات ميں اس اميد کا اظہار کيا کہ شام ميں جمہوريت اور آزادي کي بحالي اور اس ملک کے عوام کو تشدد سے دور کرنے کے تعلق سے ان کي کوششيں نتيجہ بخش ثابت ہوں گي -
عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے بھي اخضر ابراہيمي سے ملاقات ميں شام کي ارضي سالميت کے تحفظ کي غرض سے اس ملک کے بحران کو فوري طور پر حل کرنے کي ضرورت پر زور ديا –
عراقي وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے بھي اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات ميں کہاکہ شام ميں جنگ فوري طور پر بند ہوني چاہئے اور قومي سطح پر بات چيت کا عمل شروع کرائے جانے کي ضرورت ہے - واضح رہے کہ شام ميں جنگ بندي پر عمل در آمد کي کوششوں کے تحت اخضر ابراہيمي علاقے کے ملکوں کے دورے پر بغداد پہنچے ہيں- وہ اس سے پہلے ايران سعودي عرب اور ترکي کا بھي دورہ کرچکےہيں - عراق نے اس سے پہلے شام ميں سيکورٹي کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ايک منصوبہ پيش کيا تھا
.......
/169